 وطن  عزیز پاکستان کو خدا تعالیٰ نے بے شمار نعمتوں سے نوازا ہے ان میں سے ایک  نعمت ملک کی عوام میں موجود  بے پناہ ذہانت اور ہنر ہے۔ ڈاکٹر عبدالقدیر،  ڈاکٹر ثمر مبارک مند، حکیم  محمد سعید شہید اور دیگر کا تعلق اسی ارض پاک سے  ہے جن کی صلاحیتوں اور  قابلیتوں کا ایک زمانہ معترف ہے۔ ان تمام افراد کے  بارے میں جان کر اندازہ  ہوتا ہے کہ یہاں ذہانت، صلاحیت اور قابلیت کی کمی  نہیں۔ اس وقت میں جس  عظیم اور قابل ہستی کا تذکرہ کرنے لگا ہوں ان کا نام  مرحوم ڈاکٹر سلیم  الزمان صدیقی ہے اور یہ وہ قابل انسان تھے جنہوں نے نہ  صرف پاکستان و  ہندوستان بلکہ دنیا بھر میں اپنے سائنسی تجربات کا لوہا  منوایا۔ پاکستان  ان ہی کی بدولت سائنسی اور صنعتی تحقیق کے راستے پر گامزن  ہوا۔
وطن  عزیز پاکستان کو خدا تعالیٰ نے بے شمار نعمتوں سے نوازا ہے ان میں سے ایک  نعمت ملک کی عوام میں موجود  بے پناہ ذہانت اور ہنر ہے۔ ڈاکٹر عبدالقدیر،  ڈاکٹر ثمر مبارک مند، حکیم  محمد سعید شہید اور دیگر کا تعلق اسی ارض پاک سے  ہے جن کی صلاحیتوں اور  قابلیتوں کا ایک زمانہ معترف ہے۔ ان تمام افراد کے  بارے میں جان کر اندازہ  ہوتا ہے کہ یہاں ذہانت، صلاحیت اور قابلیت کی کمی  نہیں۔ اس وقت میں جس  عظیم اور قابل ہستی کا تذکرہ کرنے لگا ہوں ان کا نام  مرحوم ڈاکٹر سلیم  الزمان صدیقی ہے اور یہ وہ قابل انسان تھے جنہوں نے نہ  صرف پاکستان و  ہندوستان بلکہ دنیا بھر میں اپنے سائنسی تجربات کا لوہا  منوایا۔ پاکستان  ان ہی کی بدولت سائنسی اور صنعتی تحقیق کے راستے پر گامزن  ہوا۔
ڈاکٹر سلیم  الزمان صدیقی 19 اکتوبر1897ء کو  بھارت کے قصبے سوبیہا (اتر پردیش) میں  پیدا ہوئے۔ انھوں نے اپنی ابتدائی  تعلیم لکھنوء سے حاصل کی۔ ڈاکٹر صدیقی  نے 1919ء میں ایم اے او کالج (جو کہ  بعد میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی بن  گئی) سے اردو اور فلسفے میں گریجویشن  مکمل کی، 1920ء میں لندن چلے گئے  جہاں ایک سال ڈاکٹریٹ کی تعلیم حاصل کی۔  1921ء میں کیمیا کی تعلیم کے لئے  فرینک فرٹ یونیورسٹی چلے گئے۔ 1927ء میں  ڈاکٹر صدیقی نے جرمنی میں پروفیسر  جولیس وون بریم کی زیرنگرانی فلسفے کی  ڈگری حاصل کی اور پھر واپس بھارت  آگئے اور طبیا کولج دہلی میں آیورویدک  اینڈ یونانی طبی ریسرچ انسٹیٹیوٹ  حکیم امجد خان کی زیر سرپرستی کھولا جس  میں ڈاکٹر صدیقی نے ڈائریکٹر کی  حیثیت سے کام کیا۔
ڈاکٹر  صدیقی کی طب کے شعبے میں پہلی تحقیقی  کامیابی 1931ء میں ہوئی جب انہوں نے  روولفیاءسپرینٹینا کی جڑ سے ایک  اینٹی ارریتھمیک ایجنٹ کو الگ کیا۔ انھوں  نے اپنے دریافت کردہ نئے کیمیائی  احاطے کا نام اجملین رکھا جو کہ ان کے  استاد حکیم اجمل خان کے نام پر  تھا۔ اس اہم کامیابی کے بعد ڈاکٹر صدیقی نے  روولفیاءسپرینٹینا سے دیگر کئی  مرکبات جن میںاجملی نائن، اجملی سائن۔ آئی  ایس او اجملین، این ای او  اجملین، سرپنٹائن اور سرپنٹی نائن جیسے مرکبات کے  گروہ کو نکالا۔ اب بھی  دنیا بھر میں ان کے متعدد مرکبات کا استعمال ذہنی و  قلبی بیماریوں کے علاج  کے لئے کیا جاتا ہے۔ ڈاکٹر صدیقی نے کیمیات سائنس  پر کافی تحقیق کی اور  کئی عرصے تک نیم اور دوسرے پودوں کے منفرد کیمیائی  مرکبات کی کلاسی فکیشن  میں مصروف رہے جس میں انہیں کامیابی بھی ملی۔ ڈاکٹر  صدیقی وہ پہلے  سائنسدان تھے جو این تھملیٹک،اینٹی فینگل، اینٹی بیکٹیریکل  اور وائرس کے  خلاف عمل نیم کے مرکباتی اجزاءتیار کرنے میں کامیاب ہوئے۔  1942ء میں انھوں  نے نیم کے تیل سے تین مرکبات نمبین، نمبنین اور نمبدین  تیار کئے۔ یہ  مرکبات مستحکم ہیں اور نیم میں کافی مقدار میں پائے جاتے ہیں۔  ڈاکٹر صدیقی  نے پچاس سے زائد مرکبات تجربات کے ذریعے دریافت کئے۔
حکیم امجد خان کی وفات کے بعد 1940ء میں   انھوں نے انڈین کونسل فور سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ میں کام شروع کیا   جوکہ 1951ء تک جاری رہا۔ 1947ء میں جب پاکستان بنا تو ملک کو سائنسی اور   صنعتی اعتبار سے ترقی کی ضروت تھی۔ اس سلسلے میں 1951ء میں ڈاکٹر صدیقی نے   پاکستان کے پہلے وزیراعظم لیاقت علی خان کی درخواست پر پاکستان ہجرت کی  اور  پاکستان کونسل اوف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (پی سی ایس آئی آر)  کی  بنیاد رکھی اور ادارے کے ڈائریکٹر کی حیثیت سے کام شروع کیا۔ ڈاکٹر  صدیقی  کی سربراہی میں پی سی ایس آئی آر نے سائنسی اور صنعتی تحقیق پر کام  شروع  کیا۔ اس ادارے کی ضلعی لیبارٹریز مشرقی پاکستان کے ڈھاکہ، راج شاہی  اور  چٹاگانگ جبکہ مغربی پاکستان کے لاہور اور پشاور میں کھولیں۔ پھر 1953ء  میں  انھوں نے ذاتی طور پر ملکی سائنسدانوں کے لئے پاکستان اکیڈمی اوف  سائنسز  قائم کی اور دیگر اداروں پر توجہ دینے کے ساتھ ساتھ اس اکیڈمی میں  بھی  تحقیقاتی سرگرمیوں کو فروغ دیتے رہے۔ 1956 ء میں جب پاکستان میں جوہری   تحقیق کے لئے (پی اے ای سی) پاکستان اٹومک انرجی کمیشن کا قیام کیا گیا  تو  ڈاکٹر صدیقی کو ادارے کا تکنیکی رکن مقرر کیا گیا۔ 1958ء میں ڈاکٹر  صدیقی  کو ان کی سائنسی قیادت کے اعتراف میں فرینکفرٹ یونیورسٹی نے ڈی میڈ  ہونورس  کوسا کی ڈگری دی اور اسی سال گورنمنٹ اوف پاکستان نے بھی انہیں  تمغہ امتیاز  سے نوازا۔ 1960 ء میں ڈاکٹر سلیم الزمان پاک انڈین اوشن سائنس  ایسوسی ایشن  کے صدر اوررویل سوسائٹی کے فیلومنتخب ہوئے۔ 1962ء میں ان کو  سائنس اور طب  کے شعبے میں بہترین کارکردگی کے اعتراف میں ستارہ امتیاز سے  نوازا گیا۔  1966ء میں ڈاکٹر صدیقی کو ریٹائرمنٹ کے وقت ان کی قابلانہ  خدمات کے اعتراف  میں صدر پاکستان کی طرف سے پرائیڈ اوف پرفورمنس میڈل عطا  کیا گیا جب وہ صرف  پی سی ایس آئی آر کے ڈائریکٹر اور چیئرمین کی حیثیت سے  ہی کام کر رہے تھے۔  ہمارے ملک میں ایسے بہت کم لوگ ہیں جنہوں نے اپنی  کارکردگی کے اعتراف میں  سات سے زائد ایوارڈز حاصل کئے ہوں۔1967ء میں کراچی  یونیورسٹی نے ڈاکٹر  صدیقی کو کیمسٹری کے پوسٹ گریجویٹ انسٹیٹیوٹ کو قائم  کرنے کے لئے مدعو کیا  اور ان کو ادارے کے بانی و ڈائریکٹر کا عہدہ دیا  جبکہ ادارے کے لئے دیگر  تحقیقی اسٹاف پی سی ایس آئی آر کی طرف سے فراہم  کیا گیا۔ بعد میں ڈاکٹر  صدیقی نے اس ادارے کو کیمیا اور قدرتی اجزاءکی  تحقیق کے ایک بڑے ادارے میں  بدل دیا اور یہ ادارہ حسین ابراھیم جمال ریسرچ  انسٹیٹیوٹ اوف کیمسٹری کے  نام سے مشہور ہوا۔ 1975ء میں ڈاکٹر صدیقی کی  تحقیقاتی سرگرمیوں کو دیکھتے  ہوئے انہیں نیشنل کمیشن فور انڈی جینس میڈیسن  کا سربراہ بنا دیا گیا۔ 1980ء  میں گورنمنٹ اوف پاکستان نے ڈاکٹر صدیقی کو  سائنس و ٹیکنولوجی کے فروغ کے  لئے انتھک محنت اور کاوشوں کی بدولت ہلال  امتیاز کا تمغہ دیا۔ 1983ء میں  ڈاکٹر صدیقی نے دنیا کی تیسری سائنس اکیڈمی  بنانے کے لئے اہم کردار ادا  کیا۔ ڈاکٹر صدیقی نے 1990ء سے لے کر اپنی  زندگی کے آخری ایام تک حسین  ابراھیم جمال ریسرچ انسٹیٹیوٹ اوف کیمسٹری میں  ڈائریکٹر کی حیثیت سے اپنی  تحقیقاتی سرگرمیاں جاری رکھیں۔
ان تمام سرگرمیوں کے علاوہ ڈاکٹر سلیم   الزمان صدیقی بہترین شاعر، موسیقی کے ماہر اور مصور بھی تھے۔ ان کی مصوری   کی نمائش پاکستان، جرمنی اور بھارت میں کی گئی۔ ڈاکٹر صدیقی نے اپنے جرمنی   کے دورے کے دوران جرمن شاعر رائنر ماریہ رلکیز کی شاعری کا اردو میں  ترجمہ   بھی کیا۔ ڈاکٹر صدیقی کی وفات طویل علالت کے باعث 14 اپریل 1994ء  کو کراچی  میں ہوئی۔ ڈاکٹر صدیقی نے اپنی ساری زندگی صرف ملکی تحقیقی خدمات  میں صَرف  کی اور وہ پاکستان کی تحقیق ترقی کے فروغ میں لگے رہے۔
گورنمنٹ اوف پاکستان نے 14 اپریل 1999ء کو   ڈاکٹر صدیقی کی یاد میں پی سی ایس آئی آر کراچی سے منسلک سڑک کا نام شاہراہ   ڈاکٹر سلیم الزمان صدیقی رکھا جبکہ پاکستان پوسٹ نے بھی اسی سال ڈاکٹر   صدیقی کی یاد میں خصوصی پوسٹ ٹکٹس کا اجراءکیا۔ اس کے علاوہ ان کے چاہنے   والے دوست اور طالب علم بھی ان کے نام سے اداریے اور تحقیقی مضامین لکھتے   رہتے ہیں۔
ڈاکٹر صدیقی ہمارے ملک کی قابل شخصیت تھے   اور انھوں نے ملک کی ترقی کے لئے دن رات کام کیا لیکن کتنے افسوس کی بات ہے   کہ اردو خصوصاً درسی کتب ، اخبارات اور رسالوں سمیت انٹرنیٹ پر اردو زبان   میں ان کے نام کا ایک مضمون بھی نہیں۔ میڈیا تقریباً ہر سال بیسیوں فلم   اسٹارز و دیگر کی سالگرہ اور وفات مناتا ہے مگر سائنسدان سلیم الزمان صدیقی   جیسے عظیم لوگوں کی یاد میں کوئی دن نہیں منایا جاتا۔
ہمارے ملک کے کسی بھی عام و خاص شخص سے   ڈاکٹر سلیم الزمان صدیقی کے بارے میں پوچھا جائے تو اس کو ان کے بارے میں   کچھ معلوم نہیں گویا ڈاکٹر صدیقی خاص نام ہوتے ہوئے بھی گم نام ہیں۔ وہ   قومیں کبھی ترقی نہیں کرتیں جو اپنے ہیروز اور قابل لوگوں کو بھول جایا   کرتی ہیں۔ ان کے نام کا استعمال ٹکٹس اور شاہراہوں پر کرنے سے بہتر ہے کہ   ہم ان کی تحقیقی سرگرمیوں کو مزید فروغ دیں تاکہ ڈاکٹر صدیقی کی محنت اور   کاوشوں کا مقصد پورا ہو سکے۔
تحریر:سید محمد عابد
 
 
 
No comments:
Post a Comment